گورنر سندھ کی پروٹوکول گاڑی کو حادثہ، تین زخمی


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پروٹوکول گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حادثہ سیہون ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں پروٹوکول اسٹاف کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے باعث گاڑی کے چاروں ٹائر برسٹ ہوگئے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کے قافلے کو بھینسوں کے ایک کاروان کی وجہ سے رکنا پڑا تھا۔ گورنر کے پروٹوکول کے آگے بھینسیں آ جانے کے باعث ان کا قافلہ رک گیا اور جب تک بھینسوں نے سڑک پار نہ کر لی، یہ قافلہ اپنی جگہ رکا رہا۔


متعلقہ خبریں