کراچی: موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

کراچی: موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار|humnews.pk

کراچی: شہر قائد میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایس پی جمشید شمائل ریاض کا کہنا ہے کہ گروہ کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے حراست میں لیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ محمود آباد پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے دو کارندے حراست میں لیے ہیں جب کہ ملزموں کے قبضے سے پانچ موٹرسائیکلیں اور دوچیسز برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی نے کہا کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے ان کے پارٹس فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزموں میں دانش اور ذیشان عرف مکینک شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزم ذیشان (مکینک) چوری کی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھولتا تھا جب کہ اسامہ چوری کی موٹر سائیکلوں کی ڈیلنگ کرتا تھا۔

انہوں نے  بتایا کہ ملزموں نے 50 سے زائد موٹر سائیکلوں کی چوری کا انکشاف کیا ہے جب کہ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں