گلگت: شہید پولیس افسر کی اعزاز کے ساتھ تدفین


گلگت: داریل میں شہید ہونے والے پولیس افسر اے ایس ائی بصیر عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، آئی جی گلگت بلتستان اوردیگر پولیس افسران سمیت دیگرنے شرکت کی۔

ہم نیوزکے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید پولیس افسر کی ابائی گاؤں نپورہ میں پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔

آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، بہت جلد پوری تحقیقاتی رپورٹ میڈیا کے سامنے لائیں گے کہ یہ واقعہ کیوں کر پیش آیا؟

ایک سوال پرآئی جی نے کہا کہ  جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کے خول ملے ہیں جس پر جے ائی ٹی تشکیل دی ہے۔

شہید پولیس افسر بصیرعباس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے کہ کہ ایک بہادر پولیس افسر ہم سے جدا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں