مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ ہوں گے، سعودی وفد

مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ ہوں گے، سعودی وفد|humnews.pk

گوادر: سعودی وفد نے کہا ہے کہ سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ رہے گا۔

گوادر کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان حکام سے گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی عمل میں حصہ ڈالنے کے لیے سعودی حکومت سرگرم ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی مشیر برائے توانائی اور معدنیات احمد حامد الغمادی کی سربراہی  میں چھ رکنی سعودی وفد نے گوادر بندرگاہ اور پورٹ فری زون کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں اور گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے پروجیکٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی وفد نے گوادر میں دستیاب سہولتوں اور سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا


متعلقہ خبریں