بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ (earth quake)

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز خضدار سے 72 کلو میٹر شمال مشرق تھا۔ زلزلے کی گہرائی 43 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے خوش ترین ممالک میں پاکستان کا 108 واں نمبر

گزشتہ روز بھی رات گئے بلوچستان کے علاقوں پشین، دالبندین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، کوئٹہ، چمن سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔


متعلقہ خبریں