جہانیاں:بیوی کو منانے میں ناکامی پر آگ لگالی

کراچی: گھر میں آتشزدگی سے دو بچیاں جاں بحق

فوٹو: فائل


جہانیاں: بیوی کو منانے میں ناکام رہنے والے شخص نے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

ہم نیوز کے مطابق شعیب اپنے سسرال نواحی گاؤں 116 دس آر میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے گیا تھا لیکن بیوی نے انکار کردیا اور وہ نہیں مانی۔

بیوی کے انکار پر دلبرداشتہ شعیب نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اس کا 70 فیصد جسم جل گیا۔

ہم نیوز کے مطابق شعیب ولد اسلم کو تحصیل اسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر شعیب کو مزید بہتر علاج کے لیے ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

آگ لگنے سے شدید زخمی ہونے والا شعیب مخدوم رشید کا رہائشی ہے۔


متعلقہ خبریں