امریکی صدر کا ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان

امریکی صدر کا دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ

فائل فوٹو


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے اپنی عوام کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کر دی ہے، پڑوسی ممالک بھی ایران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ہم نے ایران کو سبق سکھانے کے لیے پابندیاں لگائی ہیں، نومبر میں مزید پابندیاں لگائیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے تجارت میں عدم توازن برداشت نہیں کیا جائے گا، تجارت شفاف اورمتبادل بنیاد پر ہونی چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کا حل ایران کو شامل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ہوا تو کارروائی کریں گے، اسد حکومت نے کیمیائی ہتھیار نصب کیے تو امریکا کارروائی کرے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم صرف ان ممالک کو امداد دیں گے جو امریکا کا احترام کرتے ہیں، اصلاحات ہونےت ک انسانی حقوق کونسل میں واپس نہیں آئیں گے، امریکا یواین امن مشن کے لیے 25 فیصد سے زیادہ فنڈز نہیں دے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرائم کی عالمی عدالت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے پرُعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں