مقبوضہ کشمیر: مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ جاں بحق


مقبوضہ کشمیر: ضلع ڈوڈہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کاتودہ گرگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بذحق ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گلی بھٹولی کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ ایک گھر پہ آگرا جس کے باعث 25 سالہ بشیراحمد، اس کی اہلیہ 23 سالہ نگینہ، نو سالہ بیٹی بانو، آٹھ سالہ شریف اور ڈیڑھ سالہ بچی (نام معلوم نہیں ہوسکا) جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع ابلاغ (میڈیا) کے مطابق جاں بحق خاندان کی نعشیں ملبے سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالیں اور اسپتال منتقل کیں۔

پولیس اوردیگر متعلقہ ادارے بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں