کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان میں قتل


شمالی وزیرستان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر جہانگیر گربز افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔

معاملہ سے متعلق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر جہانگیر کو خوست کے نزدیک متین کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر قتل کیا۔

جہانگیر گربز کو امریکیوں نے 2012 میں ٹی ٹی پی کمانڈر لطیف اللہ محسود کے ساتھ گرفتار کر کے افغان حکام کے حوالے کیا تھا۔ افغان حکام نے بعد میں جہانگیر کو چھوڑ دیا تھا۔

خوست میں قتل ہونے والا کمانڈر جہانگیر انتہائی کٹر پاکستان مخالف کمانڈر کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر را، این ڈی ایس اور موساد کے ساتھ مل کر افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں پیش پیش تھا۔

کالعم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں سے ایک قرار دیا جانے والا کمانڈر جہانگیر گربز غلام خان بارڈر پر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف رہتا تھا۔


متعلقہ خبریں