ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے


سان فرانسسکو: امریکہ بھر میں لاکھوں لوگوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توانائی پیدا کرنے کی لیے قابل تجدید ذرائع استعمال کیے جائیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین مسئلہ سے نمٹا جا سکے۔

رائیزفارکلائیمنٹ’ کی تھیم کے تحت ہونے والے مظاہروں میں سرفہرست سان فرانسسکو مین ہونے والا مظاہرہ تھا جس کے منتظمین کے مطابق یہ مارچ امریکہ کے ویسٹ کوسٹ میں ہونے والا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے تاریخ  کا سب سے بڑا مارچ تھا۔

امریکہ بھر میں مختلف سرگرمیاں بشمول ریلی، ووٹر رجسٹریشن کی مہم اورمیٹنگز منعقد ہوئیں۔ بوسٹن، میامی، پورٹ لینڈ، اور پورٹریکو ان ریاستوں میں شامل ہیں جہاں ماحولیات کے حوالے سے مظاہرے کیے گئے۔

نیو اورلئینز میں مظاہرین نے بائیو برج کے پائپ لائن کو رکوانے کے لیے مظاہرہ کیا۔ بائیو برج پائپ لائن متنازعہ ڈکوٹا ایکسس پراجیکٹ کی توسیع ہے۔


متعلقہ خبریں