مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں ایرانی کریں گے،ٹرمپ

ایرانی ڈیل کے آرزو مند ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر ایرانی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے جاری رہتے ہوئے بات چیت تعطل کا شکار رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ ایرانی کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امیر کویت سے ملاقات سے قبل ذرائع ابلاغ  سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت اپنی اور ایران کی بحیثیت ملک کے بقاء کی کوشش کررہی ہے۔

امریکی صدر نے ایک سوال پر کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرتے ہیں اس کا انحصار ایرانی لیڈروں پر مںحصر ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں آج بھی ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہوں مگر ایرانی رہنماؤں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

 مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےساتھ سنہ 2015ء میں طے پانے والے معاہدے سے علیحد گی کا اعلان کردیا تھا۔

امریکہ ایران پر جوہری اور متنازع میزائل سازی کی سرگرمیوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران سے مذاکرات اور ایرانی صدر حسن روحانی سے غیر مشروط ملاقات کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں لیکن ایرانی صدر نے امریکا سے مذاکرات کے امکان کو رد کردیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں