ریلوے پولیس کی ایمانداری:قیمتی سامان لوٹا دیا


ملتان: ریلوے پولیس نے مسافر کو اس کا کھویا ہوا قینتی سامان لوٹا کر ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی سے ملتان آنے والی ٹرین میں مسافر اپنا بیگ بھول گیا جس میں چار تولے سونا اور چار تولے چاندی سمیت دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔

ریلوے پولیس نے قمیتی بیگ ملنے پر تحویل میں لیا اور مسافر کی تلاش کے بعد وہ سامان مسافر سلمان شاہ کے حوالے کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق بیگ کے مالک سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کی بھرپورمدد کی اور تمام سامان بحفاظت ان کے حوالے کر دیا جس پر وہ پولیس اور تمام محکمے کے بے حد مشکور ہیں۔

اس سے قبل بھی ایسی کئی مثالیں دیکھنے کو ملی ہیں جن میں ریلوے پولیس نے ذمہ داری اور کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کا قیمتی سامان بحفاظت ان تک پہنچایا ہے۔

 


متعلقہ خبریں