رواں ماہ پاکستان کے گردشی قرضوں میں 30 ارب کا اضافہ

اسد عمر

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں رواں ماہ پاکستان کے گردشی قرضے میں 30 ارب روپے اضافے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز وزیرخزانہ اسد عمر نے ای سی سی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارت منصوبہ بندی، وزارت خزانہ اور اقتصادی ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کے لیے دس ارب کے اجرا کی منظوری دی گئی جب کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کردی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ توانائی شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جب کہ دیگر شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 596 ارب روپے ہے۔

ای سی سی میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید براں وزیرخزانہ نے تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں