دیامر امن جرگہ: 13 سہولت کار حکومت کے حوالے


دیامر: امن جرگے نے دہشت گردوں کے مزید 13 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے حکومت کے حوالے کر دیا ہے، گرفتاریاں دیامر کے علاقے تحصیل داریل سے کی گئی ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے الزامات ہیں، ان افراد سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تفتیش کرے گی اور ان پر عائد الزامات کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے دیامر دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے، پہلے رات کے اندھیرے میں متعدد اسکولوں کو آگ لگا دی گئی اور بعد میں پولیس اہلکاروں اور سرکاری افسروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دیامر کے امن جرگہ نے ان تمام کارروائیوں کو بین الاقوامی سازش قرار دیا اور اس کے خلاف متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

امن جرگے کا کہنا تھا کہ دیامر میں کارروائیاں صرف دیامر بھاشا ڈیم اور سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہیں اور اس کے پیچھے ان ممالک اور لوگوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔


متعلقہ خبریں