راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر نواز شریف کے حق میں بینرز

اڈیالہ روڈ پر نواز شریف کے حق میں بینرز|humnews.pk

راولپنڈی: اڈیالہ جیل جانے والی سڑک پر مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حق میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بینرز پی پی 12 سے نون لیگ کے امیدوار فیصل قیوم ملک کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن  میں نواز شریف، مریم نواز اور حنیف عباسی کی تصاویر نمایاں ہیں جبکہ  ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے بھی درج ہیں۔

جمعرات کے روز نون لیگ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات بھی کی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ملاقات کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں مائزہ حمید، کشمالہ طارق، مشاہد حسین سید، حاصل بزنجو، طاہرہ اورنگزیب، نجمہ حمید، عرفان صدیقی، پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر شامل تھے۔

نواز شریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں اپنی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی جانے والی سزا بھگت رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں