بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے بھی شادی کرلی

بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر نے بھی شادی کرلی | urduhumnews.wpengine.com

پاکپتن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے بھی دوسری شادی کرکے اپنا گھر بسا لیا ہے۔

معاملہ سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک گھر میں انتہائی سادگی سے منعقد ہوئی جس میں بشریٰ عمران خان کے بچوں کے علاوہ دیگر اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

بشری عمران خان اور خاور مانیکا کے آبائی علاقے پاک پتن سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد حسین نے نکاح پڑھانے کی تصدیق کی ہے۔

تحریک انصاف سربراہ کی موجودہ اہلیہ بشری مانیکا نے خاور فرید سے طلاق لے کر عمران خان سے شادی کرلی تھی۔ خاور مانیکا کے سابقہ اہلیہ بشریٰ مانیکا سے پانچ بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

اس سے قبل خاور مانیکا کی اداکارہ نور بخاری سے شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم سابق اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں