عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا، برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکا ایران کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی امید پیدا ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست کے اثرات بھی جنگ کی شدت میں کمی کا باعث بن رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈین ڈیفنس ٹائمز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 80 سینٹ کمی کے بعد 93 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جس میں 0.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت ایک ڈالر 20 سینٹ کم ہوکر 86 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل پر آگئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.36 فیصد کمی ہوئی۔
Oil prices declined for the fourth consecutive session on Thursday as investors anticipated that the outcome of the U.S. midterm elections could ease tensions and reduce the risk of further escalation in the conflict with Iran. Brent crude slipped to $93.82 per barrel, while U.S. West Texas Intermediate (WTI) fell to $86.92. Markets are increasingly hopeful that diplomatic negotiations could restore disrupted oil supplies, although uncertainty surrounding the conflict remains. Analysts caution that any renewed military escalation could trigger a sharp rebound in global oil prices.
#OilPrices #CrudeOil #IranConflict #GlobalMarkets #EnergyMarkets
— Indian Defence Times (@IndianDefenceT) November 5, 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی کا اعلان ہو رہا ہے۔
پاکستان میں 5 نومبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 362 روپے پر آ گئی۔ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.71 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل 387.81 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایران تنازع میں دوبارہ فوجی کشیدگی بڑھنے کی صورت میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ مستقبل میں قیمتوں کا انحصار خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر رہے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور امریکا ایران تعلقات میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ جنگ کے خاتمے اور سفارتی کوششوں میں کامیابی کی امیدوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں کا انحصار امریکا اور ایران کے تعلقات، مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل میں تسلسل اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر ہوگا۔ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ اضافے یا تیل کی ترسیل متاثر ہونے کی صورت میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے۔



