‘‘یہ 14 اگست پاکستانیوں کے لیے خوش بختی لائے گا’’

‘‘یہ 14 اگست پاکستانیوں کے لیے خوش بختی لائے گا’’ | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: تحریک آزادی سے لے کر قیام پاکستان اور موجودہ حالات تک تمام واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے 87 سالہ بزرگ عبدالقدیر نجفی کا ماننا ہے کہ یہ 14 اگست پاکستانیوں کے لیے خوش بختی لائے گا۔

پشاور کے ریٹائرڈ پرنسپل عبدالقدیر نجفی نے بابائے قوم قائد اعظم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ وہ آج بھی اس وقت کو یاد کرتے ہیں تو بیتے زمانے میں کھو جاتے ہیں۔

عبدالقدیر نجفی وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو نہایت خوبصورتی سے پڑھتے ہیں۔

پھلا پھولا رہے یا رب چمن میری امیدوں کا

جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں

انہوں نے تحریک پاکستان میں نا صرف حصہ لیا بلکہ آزادی کے لیے ملی نغمے بھی لکھے۔

زندگی کے بے شمار نشیب و فراز دیکھنے والے اس بزرگ نے  قائداعظم کے فرمودات اور شخصیت پر بھی تصانیف مرتب کی ہیں۔

ملکی حالات پر گہری نظر رکھنے والے دوراندیش عبدالقدیر نجفی نے’ہم نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ 14 اگست پاکستانیوں کے لیے خوش بختی لائے گا۔


متعلقہ خبریں