پاکستان میں جمادی الاول 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
وزارت مذہبی امور نے یکم جمادی الاول 13 اکتوبر بروز منگل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے فیصلے کی روشنی میں جمادی الاول کے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جمادی الاول 1448 ہجری کل بروز منگل 13 اکتوبر کو ہوگی، اس طرح اسلامی مہینے جمادی الاول کا آغاز پاکستان میں 13 اکتوبر سے ہوگا۔
روئیت ہلال کمیٹی اجلاس، جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
یکم جمادی الاول 13 اکتوبر بروز منگل ہوگی
مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا
اجلاس کے بعد روئیت جمادی الاول کا اعلامیہ جاری کردیا گیا https://t.co/UWMOcRvpls
— Sumair jamil (@sumair_shah123) October 12, 2026
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔جمادی الاوّل کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے پر اعلان کیا گیا۔


