پنجاب: پیپلز پارٹی کی شکست پر کائرہ نے اجلاس بلا لیا


لاہور: پنجاب میں عام انتخابات میں شکست پر  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے لاہور میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب  کے  صدر قمر زمان کائرہ  نے تمام  ٹکٹ ہولڈرز کو بھی بلا لیا ہے، اجلاس میں وسطی پنجاب سے پاکستان پیپلز پارٹی  کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈا میں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی مایوس کن کارکردگی، تنظیمی خامیوں اور دھاندلی کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کے بعد صدر قمرزمان کائرہ میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے.

حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب سے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، پیپلز پارٹی  پنجاب  سے صوبائی اسمبلی کی صرف چھ  نشستوں پر کامیابی حاصل  کر سکی ہے،  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب میں جارحانہ انتخابی مہم کے بعد  پیپلز پارٹی  پنجاب میں سے سیٹیں حاصل کرنے کے لیے بہت پرامید  تھی۔


متعلقہ خبریں