ملیحہ لودھی کی عمران خان کو مبارکباد

ملحیہ لودھی کی عمران خان کو مبارکباد|humnews.pk

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق ملیحہ لودھی نےعمران خان کی رہائش گاہ  بنی گالہ میں ان سے ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی، ملاقات  میں بین الاقوامی امور اور اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیاسی اور غیر سیاسی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد  سے عمران خان کو اندرون اور بیرون ملک سیاسی حلقوں اور اہم شخصیات کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں قومی اور بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی عمران خان کو مبارک باد دی گئی تھی اور پی ٹی آئی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر باقاعدہ پیغامات شائع کیے تھے جس میں عمران خان سے خاصی توقعات کا اظہار کیا گیا تھا، بعد ازاں قومی کرکٹرز نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔


متعلقہ خبریں