ملتان: چارسالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: ملتان کے علاقے سرفراز آباد میں کھلونے فروخت کرنے والے ایک شخص نے چار سالہ بچی سے زیادتی کو کوشش کی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہل علاقہ نے ملزم زین العابدین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

قصور میں سات سالہ معصوم زینب کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم عمران کو مزید تین مقدمات میں 12 مرتبہ پھانسی، 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سات سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں بھی مجرم عمران کوچار بار سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور دس لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں