اسلام آباد کی سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اسلام آباد کی سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں فٹ پاتھوں سے  تمام تجاوزات کو ختم کردیا گیا ہے۔

شہری انتظامیہ کے بعد اسلام آباد میں قائم ہونے والی تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں آپریشن کیا جارہا ہے اوریہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔

اسلام آبا د کی سبزی منڈی میں آپریشن پولیس، تجاوزات کمیٹی اورسبزی منڈی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکار تجاوزات کی مد میں آنے والے ٹھیلے اوردیگر سامان گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں