سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا جبکہ فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،8دہشتگرد جہنم واصل، سیکیورٹی ذرائع
خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز سے بچنے کیلئے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، سیکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/gLAPF7mBnT
— Muhammad Bilal (@Bilal81) September 24, 2026
آپریشن کی تفصیلات بارے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے بچنے کیلئے دہشت گردوں نے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورسز خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی حکومت کے مطابق پاکستان کو افغانستان سے دہشت گردی کا سامنا ہے جس میں طالبان حکومت بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان صوبے ننگرہار اورپکتیا میں افغان پوسٹوں سے افغان طالبان کی زیرنگرانی فتنہ الخوارج کی کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے کا استعمال کیا گیا تاہم پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھرہور جوابی کاررروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے گرا دیا۔
