نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے گزشتہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور مختلف امور پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone call with UN Secretary-General H.E. António Guterres @AntonioGuterres this evening.
Both leaders exchanged views on matters of mutual interest.
DPM/FM reaffirmed Pakistan’s strong… pic.twitter.com/yJwju72pIF
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 19, 2026
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر خیالات کا تبادلہ کیا جبکہ آئندہ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عالمی سطح پر مختلف تنازعات اور علاقائی چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کے کردار اور کثیرالجہتی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور اقوام متحدہ کے روابط
اسحاق ڈار اور انتونیو گوتریس کے درمیان رواں سال بھی متعدد مواقع پر رابطے اور ملاقاتیں ہوچکی ہیں، مئی 2026 میں دونوں کی نیویارک میں ملاقات ہوئی تھی، جبکہ اپریل میں ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔
جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج
پاکستان مسلسل عالمی تنازعات کے حل کے لیے کثیرالجہتی سفارت کاری، اقوام متحدہ کے کردار اور مذاکرات کی حمایت کرتا آیا ہے۔ تازہ رابطے میں بھی اسحاق ڈار کی جانب سے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کا اعادہ اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔
