بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ ’’منّت‘‘ کے لان میں دو سانپ نکل آنے کا واقعہ خبروں کی زینت بن گیا۔
یاد رہے شاہ رخ خان کا گھر’ ’منّت‘ ‘ممبئی کے مشہور ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
شاہ رخ خان کو ریلیف، سپریم کورٹ نے ’منت‘ سے متعلق درخواست مسترد کردی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے سمندر کے سامنے واقع گھر کے لان میں دو سانپ دیکھے گئے۔ ان میں سے ایک تقریباً 8 فٹ لمبا تھا جسے بعد ازاں ایک سیڑھی کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ دوسرا سانپ بھی پکڑ لیا گیا۔
શાહરૂખના ઘરમાંથી નીકળ્યો 8 ફૂટ લાંબો સાપ! હજુ એક સાપની શોધખોળ ચાલુ | SRK Mannat Snake Rescue
બોલિવૂડ સુપરસ્ટાર શાહરૂખ ખાનના બાંદ્રા સ્થિત બંગલા ‘મન્નત’ના પરિસરમાં બે સાપ દેખાતા વન વિભાગ દ્વારા રેસ્ક્યુ કામગીરી હાથ ધરાઈ. ૮ ફૂટ લાંબા બિન-ઝેરી ધામણ સાપનું સુરક્ષિત રેસ્ક્યુ કરાયું,… pic.twitter.com/ks4XRNPqhV
— Mumbai Samachar Official (@Samachar_Mumbai) August 18, 2026
ریسکیو کیے گئے سانپ کی شناخت مبینہ طور پر ’’دھامن‘ ‘یا انڈین ریٹ اسنیک کے طور پر ہوئی، جو زہریلا نہیں ہوتا۔ سانپ کو پکڑنے کے لیے ماہر ریسکیورز کی مدد لی گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کے نئے پڑوسی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی باندرہ میں منتقل ہوچکے ہیں۔
