اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے قائد کے لیے این آر او حاصل کرنے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج پی ٹی آئی کے بے شمار بانیوں میں سے ایک بانی کو عدلیہ کی جانب سے غیر معمولی ریلیف ملا ہے۔ اور یہ وہی شخص ہے جو ماضی میں دوسرے سیاست دانوں کو جیلوں میں ڈالنے کے مطالبات کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھنے اور ان کی زندگی مزید سخت بنانے کے مطالبات بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ لیکن آج وہی خود ساختہ “مرد آہن” جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی فریاد کا موضوع بنا ہوا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری اور مکمل طبی سہولت فراہم کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، تاہم عدالتی فیصلے پر خوشیاں منانے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے تضادات کا جواب دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
