حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے سے بڑھ کر 390.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 325.43 روپے سے بڑھ کر 331.20 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگا۔
تیل مزید مہنگا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتیں نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔
