روس کےایم ایم اےفائٹراسلام مکھاشیو نےیو ایف سی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
اسلام مکھاشیو نےمسلسل 17فائٹس جیت کراینڈرسن سلواکا16فائٹس کاریکارڈ توڑدیا،وہ یوایف سی تاریخ میں 2چیمپئن شپ بیلٹس کادفاع کرنیوالےپانچویں فائٹر بن گئے۔
یو ایف سی 330مین ایونٹ میں اسلام مکھاشیو نےآئرش فائٹر آئن گیری کو1-5 سے شکست دی،فائٹ 5 راؤنڈز تک جاری رہی، ججز نے متفقہ طور پر اسلام مکھاشیو کو فاتح قرار دیا۔
HISTORY HAS BEEN MADE 🔥
Islam Makhachev has won his 17th straight UFC fight and now owns the longest win streak in the promotions’ history, breaking a record that stood for 13 years 🤯 pic.twitter.com/wDoz84WlO4
— ESPN MMA (@espnmma) August 16, 2026
مقابلے کی روداد
اسلام مکھاشیو اور آئن گیری کے درمیان مقابلے میں اسلام مکھاشیو نے آغاز ہی سے اپنی ریسلنگ اور گراؤنڈ کنٹرول کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پہلے راؤنڈ میں اسلام مکھاشیو نے ابتدائی لمحات میں ٹیک ڈاؤن حاصل کیا اورآئن گیری پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ آئن گیری نے دفاع اچھا کیا، تاہم پہلے راؤنڈ میں اسلام مکھاشیوکا کنٹرول نمایاں رہا اور انہوں نے 9-10 سے پہلا راؤنڈ اپنے نام کیا۔
دوسرے راؤنڈ میں آئن گیری نے ہیڈ کک سے حملے کی کوشش کی، تاہم اسلام مکھاشیونے موقع ملتے ہی انہیں ٹیک ڈاؤن کیا۔ بعد ازاں اسلام مکھاشیونے ایک زبردست ہیڈ کک سے حریف کو گرا دیا۔ آئن گیری دوبارہ کھڑے ہوئے لیکن اسلام مکھاشیو نے انہیں پھر گرا کر سائیڈ کنٹرول حاصل کرلیا اور راؤنڈ کے اختتام پر ان کی بیک بھی لے لی۔اسلام مکھاشیونے یہ راؤنڈ بھی 9-10 سے جیتا۔
تیسرے راؤنڈ میں آئن گیری نے بہتر کھیل پیش کیا۔ انہوں نے ہیڈ کک اور اوبلیق کک سمیت مختلف حملے کیے جبکہ اسلام مکھاشیو کی ایک ٹیک ڈاؤن کوشش کو بھی ناکام بنایا۔ آئن گیری نے یہ راؤنڈ 9-10 سے جیت کر مجموعی اسکور 28-29 کردیا۔
چوتھے راؤنڈ میں اسلام مکھاشیو نے دوبارہ ٹیک ڈاؤن کی حکمت عملی اختیار کی۔ آئن گیری کئی بار کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے، لیکن اسلام مکھاشیونے انہیں کنٹرول میں رکھا اور ایک موقع پر اٹھا کر دوبارہ کینوس پر دے مارا۔اسلام مکھاشیو نے 9-10 سے راؤنڈ جیتا۔

پانچویں اور آخری راؤنڈ میں آئن گیری نے دائیں ہاتھ کے مضبوط پنچ اور اوبلیق کک سے حملہ کیا، تاہم اسلام مکھاشیو نے دوبارہ ٹیک ڈاؤن حاصل کرکے حریف کی کمر پر کنٹرول قائم کرلیا۔ آئن گیری نے گردن کی گرفت سے بچنے کی بھرپور کوشش کی، مگر اسلام مکھاشیو نے آخری گھنٹی تک کنٹرول برقرار رکھا۔
یوں اسلام مکھاشیونے آخری راؤنڈ بھی 9-10 سے جیت کر مجموعی طور پر 46-49 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
