امریکا ، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام یوم آزادی پر تہنیتی پیغام میں پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
روسی صدر نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں، روس اور پاکستان میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان میں اہم علاقائی وعالمی امور پر بھی تعاون جاری ہے، دونوں ممالک دوطرفہ شراکت داری کےتمام شعبے مزید مضبوط بنائیں گے۔
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے
علاوہ ازیں امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقائی ثالثی، اہم معدنیات،توانائی، انسدادِ دہشتگردی، ثقافتی ورثے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کے ذریعے ہم مشترکہ صلاحیتوں کو ترقی میں بدل رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکی اور پاکستانی دونوں عوام کے لیے حقیقی نتائج فراہم کر رہے ہیں۔ خاص موقع پر ہم اپنی قوموں کے درمیان شراکت داری اور دوستی کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
Happy Independence Day, Pakistan! The United States was proud to be one of the first nations to recognize Pakistan’s independence. Over the past eight decades, our friendship has only grown stronger. To our friends across Pakistan celebrating today, we wish you peace, joy, and a… pic.twitter.com/V1uAfMEjf2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 13, 2026
اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔
جرمن قونصل جنرل تھامس ای شلزے نے پاکستان کی 79ویں یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک جرمن دوستی کی بنیاد قابلِ اعتماد شراکت داری،اعتماد اور پائیداری پر قائم ہے۔
بحرین کے بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمدالخلیفہ نے بھی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔
