ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مزار قائد آمد — مزار قائد پہنچنے پر صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کا شاندار استقبال کیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی مزار قائد آمد، بگل بجا کر آمد کا باقاعدہ اعلان کیا گیا،
مزار قائد پر وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور صوبائی کابینہ کے… pic.twitter.com/gpAbOHT1v3
— Minister Education & Literacy Government of Sindh (@MinisterEduGos) August 14, 2026
اس سے پہلے دن کے آغاز پر لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی کی گئی۔
یوم آزادی ، گوگل نے قومی پرچم والا ڈوڈل جاری کر دیا
رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہو گیا۔ ملک کا ہر شہر ، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔
یوم آزادی پرلاہور میں گریٹراقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی آتش بازی کی گئی۔
خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے 79ویں یوم آزادی پرقوم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہم ملکی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
On Pakistan’s 80th Independence Day, we honour the vision, courage and sacrifices of all our founding leaders and Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, as well as the generations who struggled and sacrificed for the creation and progress of Pakistan.
This day is a reminder of both… pic.twitter.com/dAuhaShce6
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 13, 2026
انہوں نے عوام اور بیرون ملک ہم وطنوں کومبارکبادپیش کی اور کہا کہ آج کے دن ہم قائداعظم کی بصیرت کوخراج عقیدت اور تحریک پاکستان کے قائدین اورکارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر مذاکرات کی دعوت
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کےسبزہ زار میں علی الصبح پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی قربانیوں سے بنا ہے اور اسے طاقت کے ذریعے توڑنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے نے مخصوص بلوچ گروپوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم آزادی کی مناسبت سےمذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، دنیا بھرمیں مذاکرات کےذریعےبہت سےمسائل حل ہوئے ہیں۔
یومِ آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد۔ یہ آزادی ہمارے بزرگوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ آپ کا مستقبل تعلیم، مصنوعی ذہانت اور پاکستان کی ترقی میں ہے۔ گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کریں اور ملک…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) August 13, 2026
انہوں نے ان گروپس سے اپیل کی کہ دہشت گردی کاراستہ ترک کریں اورواپس آئیں، ہمارےدروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، دنیا اب ہماری طرف دیکھ رہی ہے، اور ریاست امن خراب کرنے والوں اور دہشت گردی کےخلاف ایکشن لےگی۔
‘حقیقی آزادی عوام کےمینڈیٹ کےاحترام میں ہے’
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی آئین کی بالادستی، عوام کےمینڈیٹ کےاحترام اور معاشی خودکفالت میں ہے۔
انہوں نے تحریک آزادی اور دفاع وطن کے شہداکو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
اسی طرح اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد کرنا ہو گا انگریزوں سے آزادی کیوں لی گئی تھی، جب انہوں نے ہمیں سڑکیں، نالیاں، “پولیس کا نظام اور شاندار عدالتی نظام دیا۔۔۔۔ دراصل، ہم یہ چاہتے تھے کہ ہمیں حقِ حکمرانی دیا جائے۔”
اچکزئی نے کہا کہ ”ہم نے انگریزوں سے حقِ حکمرانی تو لے لیا، لیکن بدقسمتی سے ہم یہ حق اپنی عوام کو نہ دے سکے۔ حقیقی آزادی تب آئے گی جب یہاں کے صوبے اور عوام حقیقتاً آزاد ہونگے۔”
‘پاکستان بنانے میں سندھ نے صفِ اول کا کردار ادا کیا’
ادھر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی نے3مارچ 1943کوپاکستان کےحق میں قراردادمنظور کی اور اس ملک کی بنیاد رکھنے اور بنانے میں سندھ کا صفِ اول کا کردار ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیاد رکھنے اور بنانے میں سندھ کا صفِ اول کا کردار ہے، آج کے دن ہمیں قائد کے فرمانِ اتحاد، یقینِ محکم اور تنظیم پر عمل پیرا رہنے کا عزم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے بانیان کے… pic.twitter.com/quXZKMifbR
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) August 14, 2026
انہوں نے کہا کہ قائد کےفرمان اتحاد، یقین محکم اورتنظیم پرعمل پیرارہناہے، اور متحد ہوکرپاکستان کی سرحدوں اوربنیاد کادفاع کرنا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کاسلسلہ جاری ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اللہ کےحکم سےفلسطین، کشمیرسمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو سربلندی اور کامیابی ملے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے یوم آزاد کے پیغام میں اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ آنے والی نسلوں کوبہتر اورمحفوظ پاکستان دینا چاہتی ہیں۔
کچے کے عوام کو بھی پنجاب کے دوسرے اضلاع کی طرح اپنا گھر، سڑکیں، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور پولیسنگ کی سہولتیں ملیں گی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے 11 لاکھ سے زائد خواتین کے کیسز حل کیے ہیں۔ پورے پنجاب میں پینک بٹنز موجود ہیں، اب انہیں یونیورسٹیوں، اسکولوں، کالجوں اور عوامی مقامات… pic.twitter.com/pEeJY2ARDE
— PMLN (@pmln_org) August 14, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوم اور پاکستان بہترین ملک ہے جبکہ حقیقی حب الوطنی کا مطلب اخلاص اور احساس ذمہ داری ہے۔
اپنی حکومت کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی وہی ہےجس میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔
‘کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت میں کمی نہیں آئی’
آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر نے اہل پاکستان کویوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا تعلق مشترکہ ثقافت ،مذہبی اور روایات پر مبنی ہے اور کشمیری عوام نے اپنا مستقبل قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان سے وابستہ کرلیا تھا۔
چودھری لطیف اکبر نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم کےباوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہدسےدستبردارنہیں ہوئے، اور 8دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت میں کمی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہرفورم پر کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر پاکستان کے ممنون ہیں اور مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے دعاگو ہیں۔
