روس اور کامسٹیک کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوروف نے او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی قیادت میں وفد نے روسی سفیر سے ملاقات کے دوران روس کے او آئی سی میں مبصر کی حیثیت سے کردار اور کامسٹیک کے ساتھ تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
🇷🇺🇵🇰 Russia and COMSTECH Explore New Avenues for Scientific and Academic Cooperation
✨️ On August 12, Ambassador Albert P. Khorev received a delegation from the Standing Committee for Scientific and Technological Cooperation of the Organization of Islamic Cooperation… pic.twitter.com/yXU9v7Mm1T
— Embassy of Russia in Pakistan (@RusEmbPakistan) August 12, 2026
ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کازان فیڈرل یونیورسٹی اور روسی ایسوسی ایشن آف ارتھ کویک انجینئرنگ اینڈ پروٹیکشن اگینسٹ نیچرل اینڈ مین میڈ ہیزرڈز کے ساتھ جاری تعاون پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں جامعات کے درمیان روابط مضبوط بنانے، اسکالرشپ پروگرامز کو فروغ دینے اور مشترکہ بنیادی تحقیقی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فریقین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں کامسٹیک اور روس کے درمیان تعاون سے متعلق ورکنگ گروپ کے طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کامسٹیک اور روس کے درمیان تعاون سے متعلق ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس 13 مئی 2026 کو روس کے شہر کازان میں منعقدہ ’’روس۔اسلامک ورلڈ: کازان فورم‘‘ کے موقع پر ہوا تھا۔
روسی سفیر البرٹ خوروف نے او آئی سی اور پاکستان سمیت مسلم ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی روابط مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کامسٹیک کے ساتھ تعاون روس اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
گلگت کے 500 طلبا کیلئے 6 کروڑ روپے کی اسکالرشپس تقسیم، لیپ ٹاپ کا بھی اعلان
دونوں جانب سے مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
