قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں منعقدہ تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلگت کے 500 طلبا میں 6 کروڑ روپے مالیت کی اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی وسائل صرف صوبے تک محدود نہیں بلکہ ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باصلاحیت طلبا کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نوجوانوں کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
میرٹ وہی معتبر ہے جو ہر بچے کے لیے یکساں ہو؛ امتحانی نظام کو 100 فیصد میرٹ کی طرف لے جا کر نقل اور مداخلت کے راستے بند کیے جا رہے ہیں تاکہ کامیابی صرف محنت اور صلاحیت کی ہو۔ pic.twitter.com/UdvOm0uSIz
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 11, 2026
وزیر تعلیم پنجاب نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مطالبے پر انہیں جلد لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نوجوانوں کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، اسی لیے طلبا کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
عوام کیلئے خوشخبری، یوم آزادی پر چھٹیاں ہی چھٹیاں
رانا سکندر حیات نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کیلئے ایک ہزار گوگل کیرئیر اسکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ہنراور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرکے انہیں روزگار کے بہتر مواقع سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔ تقریب میں طلبا، اساتذہ اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔
