پاکستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب کی شادی کی تقریب 9 اگست 2026 کو برطانیہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اس خوشی کے موقع پر عاقب جاوید اور ان کی اہلیہ، معروف ادیبہ اور شاعرہ فرزانہ عاقب، خصوصی طور پر برطانیہ پہنچے۔ تقریب میں دلہن عقبہ جاوید نے سفید رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے شریک حیات غیر ملکی شہری ہیں۔
فرزانہ عاقب نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور داماد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔ انہوں نے اس خوشی کے موقع پر اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا، جس پر مداحوں اور دوستوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
شادی کی تصاویر میں عقبہ عاقب سفید رنگ کے گاؤن جبکہ ان کے شوہر رسمی سوٹ میں دکھائی دیئے۔ تصاویر میں دونوں کے ٹیٹو بھی نمایاں ہیں۔

واضح رہے کہ عقبہ عاقب نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن کیا ہے۔

دوسری جانب فرزانہ عاقب معروف انگریزی شاعرہ اور مصنفہ ہیں اور ان کے مطابق وہ 70 سے زائد انگریزی شعری کتب تصنیف کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی
عاقب جاوید سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر ہونے کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں، جبکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔
