اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1.70 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں 12 اگست 2026 سے نافذ ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 327.62 روپے سے کم ہوکر 325.92 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380.86 روپے سے بڑھ کر 382.25 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں جاری کی ہیں۔
پیٹرول پمپس ڈیلرز کا حکومت کو الٹی میٹم، کاروبار بند کرنے کا عندیہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔
