اسلام آباد: وزارت قانون نے ملک کے تمام ہائیکورٹس میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت قانون نے ملک کی مختلف ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ جس کے مطابق محمد رؤف عطا، اللہ داد روشن اور عبدالقیوم لہڑی کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور ججز تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے ایاز شوکت، عمر مجید ملک اور شاہ رخ ارجمند کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزارت قانون کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز مقرر کیے گئے ہیں۔ ان میں غلام سرور، محمد امجد خان زاہد، امیر عجم ملک، شیرین عمران، اسد علی باجوہ اور محمد امجد پرویز شامل ہیں۔
خالد بن عزیر، منور اقبال دوگل، فرہاد علی شاہ اور محمد عثمان غنی بھی لاہور ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز میں شامل ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے لیے محمد ہمایوں خان، سریش کمار اور شاہنواز میمن کے نام بھی نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خالد حسین کی بطور ایڈیشنل جج مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے ، حافظ نعیم
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے لیے جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ اور جسٹس اورنگزیب کو بطور ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت قانون کے مطابق ایڈیشنل ججز کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔
