میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی آج 68 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
بوریوالہ میں میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر دعائیہ تقریب ہوئی ، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ، میجر جنرل نعمان منظور نے میجرطفیل شہید کے مزار پر پھول رکھے اور میجر طفیل شہید کے درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
افواج پاکستان، فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ائیرچیف کی جانب سے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
کیپٹن محمد سرور شہید کا 78 واں یوم شہادت ، صدر ، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کے خلاف کارروائی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری اور عزم کا مظاہرہ کیا، میجر طفیل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود ناقابلِ تسخیرحوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا اور مشن کی تکمیل کو کامیابی سے یقینی بنایا۔
میجر طفیل کی بے مثال بہادری، عظیم قربانی کے اعتراف میں انہیں ملک کےاعلیٰ ترین فوجی اعزازنشانِ حیدرسے نوازا گیا ہے۔
میجر طفیل شہید کی جرأت، حب الوطنی، لازوال قربانی کی میراث نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی اور ان کی جرأت ، حب الوطنی، لازوال قربانی وطن کے تمام محافظوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
