پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں طالبات نے پھر میدان مار لیا۔راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 61.31 فیصد رہا،امتحانات میں طالبات کی کامیابی کا تناسب 70.18 فیصد، طلباء کی کامیابی کا تناسب صرف 51.99 فیصد رہا۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا
9,075 طلباء و طالبات نے A+ گریڈ حاصل کیا،11,801 امیدوار A گریڈ جبکہ 17,959 امیدوار B گریڈ میں کامیاب ہوئے،22,285 امیدواروں نے C گریڈ اور 12,282 نے D گریڈ حاصل کیا۔صرف 427 امیدوار E گریڈ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔
چئیرمین راولپنڈی بورڈ اقبال محمود کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی تقریب ایک روایت کا حصہ جو مریم نواز کے ویژن کی عکاس ہے،تعلیمی استطاعت اور قابلیت رکھنے والے طلبا کی آبیاری کی جائے گی۔
آج کی تقریب ہمارے بچوں اور ان کے والدین کے لیے منعقد کی گئی ہے۔اس تقریب کے لیے مہمان خصوصی بہاولپور سے آئے اور قوم کے مستقبل کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں تشریف فرما ہیں۔
لاہور بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا، رواں سال امتحان میں 2 لاکھ 82 ہزار 308 امیدوار شریک ہوئے۔ایک لاکھ 82 ہزار 186 امیدوار پاس جبکہ ایک لاکھ امیدوار فیل ہوئے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 64.53 فیصد رہا۔
ایک لاکھ 27 ہزار 936 لڑکوں میں سے 70 ہزار 992 پاس،ایک لاکھ 54 ہزار 372 لڑکیوں میں سے ایک لاکھ 11 ہزار 194 پاس ہوئیں ، لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 55.49 اور لڑکیوں کا 72.03 رہا۔
ایک لاکھ 86 ہزار 885 ریگولر امیدواروں میں سے ایک لاکھ 15 ہزار 279 پاس ہوئے،ایک لاکھ 35 ہزار 423 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 66 ہزار 907 پاس ہوئے۔
ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 78.48 اور پرائیویٹ کا 49.41 فیصد رہا۔سائنس گروپ میں 2 لاکھ 17 ہزار 482 امیدواروں نے امتحان دیا۔ایک لاکھ 50 ہزار 566 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،آرٹس گروپ کے 64 ہزار 826 امیدواروں میں سے 31 ہزار 620 پاس ہوئے۔
پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
سرگودھا بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا مجموعی تناسب 68.2 فیصد رہا۔ایک لاکھ 611 امیدواروں میں سے 68 ہزار 637 کامیاب قرار پائے۔۔
ضلع سرگودھا کا کامیابی کا تناسب 70.52 فیصد، خوشاب 69.99، بھکر 65.71 اور میانوالی 63.61 فیصد رہا۔
ملتان بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا ،امتحان میں 133019 امیدواروں نے حصہ لیا،96638 پاس ہوئے ،نتیجہ 72.65 فیصد رہا،لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ کر میدان مار لیا۔
مجموعی طور پر پہلی پوزیشن مہرین رسول نے 1190 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کرلی، فائقہ محبوب نے ایک ہزار 188 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی،تیسری پوزیشن حمنہ ابراہیم،خدیجہ چوہدری اور ارسلنہ فاطمہ نے 1187، 1187 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر حاصل کی۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ایک لاکھ روپے،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 75 ہزار روپے،تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
