پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا، جبکہ نتائج کا باقاعدہ اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔
لاہور بورڈ میں دو لاکھ 85 ہزار 800 طلبہ نے امتحان دیا۔ مجموعی پہلی پوزیشن پتوکی، قصور سے تعلق رکھنے والی نجی اسکول کی طالبہ امینہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کر کے اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن دانش ہائی اسکول راجن پور کے طالب علم نے 1191 نمبر کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن لاہور، جوہر ٹاؤن کی طالبہ ازبا جاوید نے حاصل کی۔
آرٹس گروپ (بوائز) میں محمد عبداللہ 1126 نمبروں کے ساتھ پہلے، محمد بلال بیگ 1112 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور عماد حفیظ 1109 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
فیصل آباد بورڈ میں آمنہ صلاح الدین نے 1191 نمبروں کے ساتھ مجموعی پہلی، رامین فاطمہ نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ محمد رائف عبدالاحد نے 1189 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ (بوائز) میں محمد رائف عبدالاحد اور سائنس گروپ (گرلز) میں آمنہ صلاح الدین پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ جنرل گروپ (بوائز) میں محمد سائم علی اور جنرل گروپ (گرلز) میں انشرح نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
The Board of Intermediate and Secondary Education (BISE) Kohat has announced the 10th Class position holders for the SSC Annual-I Examination 2026 following the declaration of the annual results on August 5, 2026.
According to the official result gazette, 51,138 candidates… pic.twitter.com/vVLmUggUn9
— Bloom Pakistan (@bloom_pakistan) August 5, 2026
بہاولپور بورڈ میں گورنمنٹ عباسیہ ہائر سیکنڈری اسکول کے عبدالحسیب نے 1186 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسی ادارے کے مزمل بلال 1184 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
جویریہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ ملک نے 1183 نمبروں کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ عباسیہ ہائر سیکنڈری اسکول نے بورڈ کی پہلی دو پوزیشنیں اپنے نام کیں۔
ڈی جی خان بورڈ میں عبداللہ سلیم (لیہ) نے 1191 نمبروں کے ساتھ پہلی، میر مجتبیٰ (تونسہ شریف) نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ فروہ احمد (مظفرگڑھ)، میراب زہرہ (لیہ) اور سید محمد جون عباس (لیہ) نے 1189 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔
گوجرانوالہ بورڈ میں عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ زین اکرم 1188 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور محمد احمد 1187 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل سیالکوٹ میں منعقد ہوگی، جہاں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمانِ خصوصی ہوں گے اور میٹرک نتائج کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
ملتان بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا جبکہ تفصیلی نتائج کا باقاعدہ اعلان 6 اگست بروز جمعرات صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
مجموعی نتائج کے مطابق مہرین رسول نے 1190 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فائقہ محبوب 1188 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ حمنہ ابراہیم، خدیجہ چوہدری اور ارسلنہ فاطمہ نے 1187 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ (طلبہ) میں حمزہ عمران اور عبدالمعید نے 1184 نمبروں کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سمیع اللہ 1180 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ عبدالہادی، محمد یحییٰ اور ارسل احسان نے 1179 نمبروں کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ (طالبات) میں مہرین رسول پہلی، فائقہ محبوب دوسری جبکہ حمنہ ابراہیم، خدیجہ چوہدری اور ارسلنہ فاطمہ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر رہیں۔
آرٹس گروپ (طلبہ) میں محمد وقاص نے 1089 نمبروں کے ساتھ پہلی، فیضان نے 1083 نمبروں کے ساتھ دوسری اور محمد مغنی نے 1066 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سی ایس ایس 2027 کے امیدواروں کے لیے اہم اعلان، ایم پی ٹی کا شیڈول جاری
آرٹس گروپ (طالبات) میں تنزیلہ عباس نے 1123 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آمنہ عاشق اور ستارہ بی بی 1121 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر رہیں۔ طیبہ اور فضیلت فاطمہ نے 1116 نمبروں کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
