فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بیرونی سرمایہ کاروں کو حصہ فروخت کرنے کی متنازع تجویز واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
فیفا نے چند روز قبل ایک نئی تجارتی کمپنی قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جو ورلڈ کپ سمیت فیفا کے بڑے ٹورنامنٹس کے تجارتی اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیفا کے صدر نے کہا کہ رکن ممالک اور فٹبال تنظیموں کی آراء کے بعد واضح ہو گیا کہ منصوبے سے اختلافات نے جنم لیا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ غلط میڈیا رپورٹس سے مشاورتی عمل متاثر ہوا، فیفا تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے لینے کا خواہاں ہے۔
Fifa president Gianni Infantino scraps World Cup investment plan after backlash https://t.co/bfckeOquOh
— BBC Breaking News (@BBCBreaking) July 31, 2026
اعلامیے میں کہا گیا کہ کوئی بھی ایک تنظیم تمام 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی، فٹبال فروخت نہیں ہو رہا، ایسا فیفا کبھی نہیں کرے گا۔
رائٹرز کے مطابق فیفا نئے تجارتی یونٹ کا تقریباً 20 فیصد حصہ فروخت کرکے 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتا تھا، یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
سینئر مشیر فیفا نے منصوبے کو فٹبال کے لیے سودا قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا، فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے بھی منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے آئے، 175 غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی آمدن کا فائدہ تمام 211 رکن ممالک میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے، ہر رکن ملک کو 2027 سے 2030 تک 2 کروڑ ڈالر فیفا فارورڈ فنڈنگ ملے گی، بیرونی سرمایہ کاری کے باوجود فیفا کا کنٹرول اور گورننس تبدیل نہیں ہو گی۔
فیفا کے مطابق اگر اکثریتی رکن ممالک اس تجویز کی حمایت نہیں کرتے تو فیفا فارورڈ انٹرپرائز قائم نہیں کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کی منظوری، ترمیم یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ بھی تمام رکن ممالک سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
