دبئی: متحدہ عرب امارات میں(آج) یکم اگست سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہو رہا ہے جس کے تحت بغیر کفیل کے چھ ماہ کے ویزے کی سہولت دی جائے گی۔
ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت نوکری تلاش کرنے والوں کو بغیر اسپانسر کے متحدہ عرب امارات کا چھ ماہ کا ویزا مل سکےگا۔ جن لوگوں کے پاس پہلے سے نوکری ہے وہ ریزیڈنس ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس اسکیم سے قانونی طریقے سے جانے والے افراد ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو بغیر کسی جرمانے کے واپس بھیج دیا جائے گا اور وہ آئندہ دو سال تک واپس نہیں جا سکیں گے۔
ایمنسٹی اسکیم کے تحت ویزا لینے والے افراد سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں اپلائی کر سکیں گے اور اگر چھ ماہ کے دوران ملازمت مل گئی تو رہائشی ویزا کے لیے بھی اپلائی کیا جا سکے گا۔
ویزے کی قیمت سے متعلق فی الحال کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
پاکستانیوں کے لیے ابوظہبی سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔