اپنی عمدہ اداکاری سے سلور اسکرین پر راج کرنے والے پاکستان فلم انڈسڑی کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 85 برس کے ہوگئے۔
ندیم جن کا اصل نام مرزا نذیر بیگ ہے، 19 جولائی 1941 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑہ میں پیدا ہوئے۔ قیامِ پاکستان کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
اداکار ندیم بیگ کی79ویں سالگرہ
فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کے لیے آئے۔لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا وہ باقاعدہ گلوکار تو نہ بن سکے، لیکن پاکستانی فلموں کے ایسے ہیرو بن گئے جن کی ضرورت ہر ہدایت کار کو محسوس ہونے لگی۔
انہوں نے 1967 میں فلم چکوری سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ پہلی ہی فلم کی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
1974 میں ریلیز ہونے والی فلم “آئینہ” ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی۔ انہوں نے اردو اور پنجابی زبان کی دو سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکار شان شاہد کی ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ندیم نے اپنے طویل کیریئر کے دوران آئینہ، تلاش، بندش، قربانی، دل لگی، سنگم، دیوانے تیرے پیار کے سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے کئی دہائیوں تک پاکستانی سینما پر راج کیا اور متعدد نگار ایوارڈز اپنے نام کیے۔
حکومتِ پاکستان نے 1997 میں انہیں فن کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ ندیم نہ صرف اپنی بہترین اداکاری بلکہ شائستہ شخصیت، باوقار انداز اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث بھی فلمی دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔
اس موقع پر شوبز شخصیات، مداحوں اور فن سے وابستہ افراد کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
