الیکشن میں دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، عائشہ گلالئی

الیکشن میں دھاندلی کے دعوے بے بنیاد ہیں، عائشہ گلائی|humnews.pk

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (گلالئی)  کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف بہت سی سازشیں سامنے آئی ہیں لیکن ان کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری عمل کو بچانا ہے کیونکہ یہی ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

انہوں نے انتخابات کے کامیاب انعقاد  پر چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، انتخابات شفاف طریقے سے کرائے گئے اس لیے ہم چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشایہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ سال میں خوب کمائی کی جبکہ تحریک انصاف گلا لئی کے پاس پیسے اور فنڈز کی اتنی زیادہ کمی تھی کہ میں نے اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے پیسوں سے الیکشن لڑا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پی ٹی آئی کے کاونٹ ڈاؤن پر نظر رکھے گی۔


متعلقہ خبریں