تہران: ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں سرک، بندر عباس، کنارک اور چابہار میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے بعد چابہار کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ جبکہ ایران کے صوبے بوشہر میں بھی رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی فوج نے ایران پر نئے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔ حملے آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والی ایرانی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے گئے۔
امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار، اینٹی شپ میزائل تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، سینٹکام
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا، جس کے تحت فضائی دفاعی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون ذخائر، بحری فوج کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں میں قائم فوجی لاجسٹک مراکز اور سپلائی نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف حالیہ بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے میں جنوب مشرقی ایران کے ایرانشہر ائیرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک فائر فائٹر جاں بحق ہوا۔
BREAKING: A firefighter was killed after projectiles struck Iranshahr airport and a meteorological station, damaging both buildings, according to Iranian state news. Khaled Qaderi, who was on duty, was killed in the attack.
🔴 LIVE updates: https://t.co/4G474IjpgI pic.twitter.com/kDabCoyTY4
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) July 8, 2026
امریکا نے ایران کے خلاف اپنی تازہ فوجی کارروائیوں میں ایک ریلوے پل کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ اس کے جواب میں بحرین اور کویت میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشے کے باعث خطرے کے سائرن بج اٹھے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ڈیڑھ بجے ریلوے پل کو نشانہ بناتے ہوئے سات میزائل یا دیگر پروجیکٹائل داغے گئے۔ ان میں سے دو میزائل ریلوے ٹریک پر آ کر پھٹے جس کے نتیجے میں ریلوے لائن کو نقصان پہنچا تاہم ٹرینوں کی آمد و رفت سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
صوبہ خوزستان کے شہراہواز میں امریکی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، گورنر
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب امریکی حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ خوزستان کے گورنر نے بتایا کہ امریکی افواج نے آج صبح سویرے اہواز کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
امریکی حملے خودمتخاری کے خلاف؛ پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، ایران
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آق تکا خان پل پر ہونے والا حملہ ایک امریکی کروز میزائل کے ذریعے کیا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان ضرور پہنچا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی حکام نے امریکی حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اعلان کیا، جس کے بعد بحرین اور کویت میں فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیے گئے۔
بحرین اور قطر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے
بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی جب کہ ملک بھر میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ دوسری جانب کویت نے بھی بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام ممکنہ میزائل اور ڈرون خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق قطر نے بھی ہنگامی سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے صورت حال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم فوری طور پر بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ حملوں کے بعد کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد جنگ بندی عملاً ختم ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ سفارتی مذاکرات کے دروازے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حملہ ہوا تو آبنائے ہرمز بند کر دیں گے، ایران کا انتباہ
گورنر کا کہنا تھا کہ امدادی اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ حملے سے ہونے والے نقصانات اور زخمیوں کی حتمی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے ۔
