آٹھ مقدمات میں نامزد ملزم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے بن گیا

آٹھ مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کا ایم پی اے منتخب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم بارا کے خلاف دہشت گردی، اغوا اور فراڈ سمیت آٹھ سنگین دفعات کے تحت مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

’ہم نیوز‘ کو موصول ہونے والے ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے نو منتخب امیدوار ندیم بارا کے خلاف اغوا، فراڈ، فائر ایکٹ اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

 پی ٹی آئی کا ایم پی اے آٹھ مقدمات میں نامز|humnews.pk

2007 میں ندیم بارا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف حکومت و عدلیہ کے خلاف تقاریرکرنے اور میگا فون استعمال کرنے کے الزامات تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے کے خلاف 2010 میں  اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔

2011 میں ندیم بارا کے خلاف مکان کی جعلی رجسٹری بنا کر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا اور 2012 میں انہیں لڑائی جھگڑے اور مارکٹائی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

لاہور کے حلقہ پی پی 161 سے جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف  2018 میں پولیس پر تشدد، سرکاری وردی پھاڑنے اور پولیس وین کو آگ لگانے کی کوشش کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔


متعلقہ خبریں