کراچی میں کریم آباد پل پرٹریفک حادثےمیں زخمی ہونےوالے ہم ٹی وی کے رکن شہیرحسین زیدی دوران علاج انتقال کرگئے۔
شہیرحسین آج صبح کریم آباد پل پرواٹرٹینکرکی زد میں آکرشدید زخمی ہوئے تھے،حادثے کے بعد واٹر ٹینکرکا ڈرائیورفرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورفرارہونے کےبعد مشتعل افراد نے ٹینکرکےشیشے توڑ دیے تھے،واٹرٹینکرکوتحویل میں لے لیا گیا ، فرارہونے والے ڈرائیورکی تلاش جاری ہے۔
داتا دربار توسیعی منصوبے کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آگیا
لواحقین کے مطابق شہیر حسین بفرزون کےرہائشی اورایک بچےکےباپ تھے۔
دوسری جانب ایک اور واقعہ جوہرموڑ کے قریب پیش آیا جہاں واٹر ٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق،ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثےکےبعد مشتعل افراد نے ٹینکرکوآگ لگا دی۔
واضح رہے شہر قائد میں ایسے حادثات مسلسل رونما ہورہے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں بغیر ٹریکر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے داخلے اور آمدرفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اب کراچی کی سڑکوں پر صرف وہی بھاری گاڑیاں چل سکیں گی جن میں جدید ٹریکر نصب ہوگا اوراس ٹریکرکا کنٹرول براہ راست کراچی ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔
کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر بینک میں گھس گیا
ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ شہرمیں بڑھتے ٹریفک حادثات اور بھاری گاڑیوں کی لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث کیا گیا ہے۔
ماضی میں متعدد واقعات میں ڈمپرزاورواٹر ٹینکرزکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے مربوط نظام کے تحت نگرانی کو لازم قراردیا ہے۔
ٹریکرسسٹم کی بدولت نہ صرف گاڑیوں کی رفتار اور روٹ کی مسلسل مانیٹرنگ ممکن ہوگی بلکہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی بھی کی جا سکے گی۔
کراچی: آٹھ سالہ بچی کی واٹر ٹینکر چلانے کی ویڈیو وائرل
ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں اپنی گاڑیوں پر ٹریکرز کی تنصیب یقینی بنائیں، بصورتِ دیگران کا شہر میں داخلہ روک دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کے مجموعی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے ضروری تھا۔
