پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 اگست 2026 کو صبح 10 بجے ملک بھر میں منعقد ہو گا۔
پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو دی گئی ہے۔
پنجاب میں میٹرک و انٹر کے طلبہ کو اضافی امتحانی مواقع دینے کا فیصلہ
اس کے علاوہ بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سعودی عرب کے شہر ریاض کے امیدواروں کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد امتحان کا انعقاد کرے گی۔
پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن 22 جون 2026 سے شروع ہو گی ، معمول کی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی 2026 تک کرائی جا سکے گی۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں کلاسز آن لائن، مڈٹرم امتحانات ملتوی
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق پاکستان میں قائم ٹیسٹ سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے جبکہ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہو گی۔ بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹر کے لیے رجسٹریشن فیس 45 ہزار روپے اور لیٹ رجسٹریشن فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی۔
