پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے اہم تعلیمی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے اضافی مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق نئی پالیسی کے تحت طلبہ اب چار سال کے دوران چھ بار امتحان دینے کے اہل ہوں گے طلبہ کو صرف موجودہ سلیبس کے مطابق ہی امتحان دینا ہوگا اوراس میں کسی قسم کی اضافی یا پرانی نصابی تبدیلی شامل نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ پرامتحانات کا دباؤ کم کرنا اورانہیں اپنی تعلیمی کمی پوری کرنے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔
پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری دے دی
محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ اس پالیسی سے تعلیمی نظام میں لچک پیدا ہوگی اور طلبہ کو بار بار ناکامی کے باعث تعلیم چھوڑنے سے بچایا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ڈراپ آؤٹ شرح میں نمایاں کمی متوقع ہے جبکہ طلبہ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے یہ اقدام تعلیمی بہتری اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
