کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے پیش نظر تمام کلاسز کو آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بروز سوموار 20 اپریل سے تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنی کلاسز میں شرکت یقینی بنائیں۔
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، اہم شاہراہیں بند، شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری
مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جاری مڈٹرم امتحانات کو تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
