کراچی سے گرفتار ڈرگ ڈیلر ملزمہ پنکی کے دو گرفتار ساتھیوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس مقدمے میں ملزمہ کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔
تفتیش افسر نے گرفتار ملزموں کا سی آر او اور تفتیش کے لئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔عدالت نے منشیات کی ملزمہ کے دو گرفتار ساتھیوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور بڑی خاتون منشیات فروش گرفتار
دریں اثنا ساؤتھ زون پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عاقب الرحمان اور غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیٹ ورک کے طریقہ کار کے حوالے سے انتہائی اہم انکشافات کیے۔
ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ براہِ راست ‘انمول عرف پنکی’ کے لیے کام کر رہے تھے۔ پنکی کے منیجر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
